• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سیاسی قائدین ملاقات، چار گھنٹے کے دورانیے پر محیط

اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تقریباً چار گھنٹے کے دورانیے پر محیط اس ملاقات کے دوران ان نمائندوں نے چیف آف آرمی سٹاف سے کھل کر گفتگو کی۔

ملک کی اہم سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر اپنے تحفظات اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے قائدین نیشنل ایکشن پروگرام پر مکمل عملدرآمد چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پیش آئے تو اس ضمن میں بعض تبدیلیاں کرنے کیلئے پروگرام نظرثانی کا مشورہ بھی دیا گیا۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف نے خیبر پختونخواکے دورےکے دوران سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین سے بھی ملاقات کی تھی جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام ، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں کے نمائندے موجود تھے۔

تقریباً چار گھنٹے کے دورانیے پر محیط اس ملاقات کے دوران ان نمائندوں نے چیف آف آرمی سٹاف سے کھل کر گفتگو کی اور زیربحث موضوع پر اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے مشورے بھی دیئے۔

ملاقات میں شریک سیاسی جماعت کے نمائندوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی گفتگو میں عبوری افغان حکومت کے ساتھ، "رسمی یا غیر رسمی، بات چیت" کی تجویز پیش کی اور کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی دوری، بھارت کیلئے خطے میں اثر و رسوخ بڑھانے کا موقع فراہم کر سکتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید