• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ اوپنر صائم ایوب لندن میں اکیلے رہینگے، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود لندن سے ملتان پہنچ رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کو صائم ایوب کیساتھ لندن بھیجا تھا تاہم وہ اب ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں جمعے سے شروع ہونیوالے ٹیسٹ سے قبل پاکستان پہنچ جائیں گے۔

دوسری جانب ٹیسٹ اوپنر صائم ایوب کی لندن میں معائنہ رپورٹس رواں ہفتہ متوقع ہیں، رپورٹس کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق صائم ایوب کے ری ہیب کے لیے لندن میں قیام کا فیصلہ ہوگا یا پھر صائم کے لاہور واپس آکر ری ہیب مکمل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید