• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر شیری رحمان کی بانی پی ٹی آئی پر تنقید

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان ۔ فوٹو: فائل
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان ۔ فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے نیب قوانین میں حکومتی ترامیم کو چیلنج کیا اور اب بانی پی ٹی آئی انہی نیب ترامیم کے تحت ریلیف مانگ رہے ہیں۔

 اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے نیب کے تفتیشی آفیسر کو دھمکیاں دی ہیں۔ ماضی میں یہ پولیس اور ججز کو بھی دھمکیاں لگاتے رہے ہیں۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ تفتیشی آفیسر کو دھمکیاں دینا کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔ ریلیف نہ ملے تو گریبان پکڑنا ان کی عادت ہے، دھمکیاں کام نہ کریں تو یہ پاؤں پکڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جون 2019 میں آصف زرداری گرفتاری کے موقع پر نیب افسر سے حسن سلوک سے پیش آئے۔ نیب افسران سے چائے کا پوچھا اور ہنستے ہنستے ان کے ساتھ جیل چلے گئے۔

قومی خبریں سے مزید