• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شوہر پر فائرنگ کے الزام میں بیوی اور اسکا دوست گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ملیر میں 11 روز قبل فائرنگ سے سہیل نامی شہری کے زخمی ہونے کے واقعے میں بیوی اور اس کے مبینہ دوست کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ سدرا نے دوست سے مل کر شوہر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

پولیس نے کہا کہ ملزمہ اور اس کا دوست کاشف نجی لیبارٹری میں کام کرتے تھے، ملزمہ نے کاشف کو اپنے شوہر کے گھر سے نکلنے کی اطلاع دی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کاشف سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے اور دوران تفتیش اقبال جرم بھی کر لیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید