امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ کراچی کی سڑکیں ایسی بنائی جاتی ہیں جو تباہ ہو جائیں۔
کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ کراچی وہ بدقسمت شہر ہے جہاں فارم 47 کے نمائندگان قابض ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارش کے دوران سڑکیں بہہ جاتی ہیں، شہر کا ہر منصوبہ 6 سے 8 سال تک کی تاخیر کا شکار ہو جاتا ہے، اورنج لائن کا منصوبہ 6 سال تک بنتا رہا ہے۔
انہوں نے حکومت سندھ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی ریڈ لائن کے نام پر یونیورسٹی روڈ کو کھود دیا گیا، شہر کے بڑے بڑے اسپتال یونیورسٹی روڈ پر ہیں، دسمبر 2023ء میں مکمل ہونے والا پروجیکٹ جون 2024ء تک بھی مکمل نہ ہوا۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کیا کر رہے ہیں؟ وزیرِ ٹرانسپورٹ کیا کر رہے ہیں؟ مرتضیٰ وہاب سے پوچھا جائے کہ وہ کیا کام کرتے رہے ہیں؟
منعم ظفر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی صرف لوٹ مار کرنے آتی ہے، صوبائی حکومت شہر کو اون نہیں کرے گی تو مسائل آئیں گے، آپ نے شہر کے وسائل پر ڈاکا ڈالا ہے۔