پنجاب میں ماحولیاتی نگرانی کےلیے پہلے سیٹلائٹ نظام نے کام شروع کردیا ہے۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کے اعلامیے کے مطابق سیٹلائٹ نظام میں جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون استعمال کیے جارہے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق محکمہ ماحولیات نے ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے 2 فیکٹریاں بند کروادیں۔
اعلامیے کے مطابق شیخوپورہ روڈ گجرانوالہ پر 2 فیکٹریوں پر چھاپہ مارا گیا، جن کی بھٹی گرا کر فیکٹریاں سیل کردیں۔
محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ کو اس اقدام پر سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے شاباش دی اور کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اسموگ آنے سے پہلے مہم مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ان وجوہات کا خاتمہ کرنا ہے، جس کی وجہ سے اسموگ ہوتی ہے، پنجاب کا ہر شہری اس معاملے میں مدد کرے۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ اسموگ ہر سال اڑھائی لاکھ لوگوں کی جان چھین لیتی ہے۔