• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے 4 سے زائد ٹکڑے ہونے جارہے ہیں، کھئیل داس کوہستانی

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کھئیل داس کوہستانی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 4 سے زائد ٹکڑے ہونے جارہے ہیں۔

حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی ٹکڑے ٹکڑے ہونے جارہی ہے، 4 گروپ تو پہلے ہی بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین جانے سے پہلے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدے خراب کرکے گئے۔

کھئیل داس کوہستانی نے مزید کہا کہ صدر مملکت عارف علوی کے سائن سے 102 دہشت گردوں کو چھوڑا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، جب ہماری حکومت آئی تو مہنگائی 23 فیصد تھی آج 9فیصد پر آگئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید