• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نے پی ٹی آئی کا جلسہ مسترد کردیا، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ مسترد کردیا۔

ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی جلسے کے لیے جن لاکھوں لوگوں نے نکلنا تھا وہ نظر نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ جلسے کی ناکامی چھپانے کےلیے کوئی اور ویڈیو چلائی جا رہی ہے، حقیقت بتانی چاہیے، اچھا ہوتا کہ ڈرون فوٹیج شیئر کرلیتے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اکیلے اکیلے بیٹھ کر لیڈر آئے، قافلہ نکلتا تو نظر آتا، پی ٹی آئی کا جلسہ ایسا تھا کہ کھودا پہاڑ اور نکلا چوہا وہ بھی مرا ہوا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے کچھ بھی کرلیں انہیں کیسز کا سامنا تو کرنا پڑے گا۔ احتساب ہو کر رہے گا، توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈ کا حساب دینا پڑے گا۔

قومی خبریں سے مزید