• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی جلسہ: جو قانونی کارروائی ہونی ہے وہ کی جائے گی، آئی جی اسلام آباد

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی(فائل فوٹو)
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی(فائل فوٹو)

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ پی ٹی آئی جلسہ کے منتظمین قواعد و ضوابط پر عمل نہیں کریں تو کارروائی ہوگی، جلسہ ختم ہونے پر جو قانونی کارروائی ہونی ہے وہ کی جائے گی۔

جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ چونگی نمبر 26 پر واقعہ پیش آیا، جلسے میں وقت کا خیال نہیں کیا گیا۔ 

آئی جی اسلام آباد کا مزید کہنا تھا کہ جہاں کارروائی بنتی ہوگی وہاں کی جائے گی۔ جو بھی قانونی کارروائی ہوگی وہ کی جائے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ جلسے کے قریب پولیس موجود رہی، منتظمین کو بتایا، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ 

آئی جی اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ جلسے کا وقت 4 سے 7 بجے تک تھا، جلسہ ختم ہونے پر جو قانونی کارروائی ہونی ہے وہ کی جائے گی۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کافی تعداد میں کارکن منتشر ہوچکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید