پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عوام سے اگلی ملاقات لاہور کے جلسے میں ہوگی۔
اسلام آباد جلسے سے خطاب میں شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ جو کہتے ہیں پنجاب نہیں نکلتا، آج یہاں پنجاب موجود ہے، پاکستان کا ہر طبقہ آج جلسے میں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہوتے ہوئے حق کی آواز بلند کی، نواز شریف اور صدر آصف زرداری بھی جلسہ نہیں روک سکتے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اسلامی یونیورسٹی کے 4 ہزار طلبہ موجود ہیں ، پنجاب لیڈ کرے گا، پختون بھائی ہمارے ساتھ ہیں، آج سب رکاوٹیں ہٹا کر لوگ جلسے میں پہنچے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ کہتے تھے 8 ستمبر کو جلسے نہیں ہوگا۔ ہم بانی پی ٹی آئی کو رہا کروائیں گے، عوام سے اگلی ملاقات لاہور کے جلسے میں ہوگی۔