کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیرِ علاج کانگو وائرس کا مریض انتقال کر گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ مریض کو 3 روز قبل اسپتال لایا گیا تھا۔
اس انتقال کے بعد بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔
فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ صوبے میں رواں سال کانگو وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔