رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کل کے جلسے پر بہت خوش تھے۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو افسوس بھی تھا کہ کنٹینر رکھ کر لوگوں کو تکلیف دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ عوام عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ جلسوں سے متعلق قانون پاس ہوا تو اسمبلی فلور پر بات کی۔
علی محمد خان نے یہ بھی کہا کہ اس ملک کو چلانا ہے تو عوام کی بات کو ماننا ہوگا۔ عوام نے 8 فروری کو اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔