راولپنڈی کے آر اے بازار میں ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری سے 48 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے کار سوار کو لوٹ لیا اور 48 لاکھ کی رقم لے کر فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈکیتی کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔