• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

گیٹ کیپر نے جان پر کھیل کر شالیمار ایکسپریس کو بڑے حادثے سے بچا لیا


معمولی تنخواہ پر ملازمت کرنے والے گیٹ کیپر مدد علی نے جان پر کھیل کر شالیمار ایکسپریس کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔

ہٹ جاؤ، روکو، ٹرین روکو، یہ وہ الفاظ تھے جو نوابشاہ میں ریلوے کا گیٹ کیپر مدد علی جمالی ٹریک پر چلا چلا کر کہہ رہا تھا۔

جمعے کو نوابشاہ کے تالپور پھاٹک پر ریتی سے بھرا ٹرک ٹریک پر الٹ گیا تھا، ٹریک پر کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کو روکنے کیلئے مدد علی نے جان کی پرواہ کیے بغیر سرخ جھنڈی لیکر ٹرین کی طرف دوڑ لگا دی، مدد علی 5 منٹ تک ٹریک پر دوڑتا رہا تاکہ ڈرائیور ٹرین کی رفتارکو کم کر دے، لوگ اسے روکتے رہے لیکن وہ دوڑتا رہا۔

مدد علی کو بھاگتا دیکھ کر ڈرائیور نے ٹرین کی رفتار کم کردی تھی، یوں ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی تھی۔

جیو نیوز کے نمائندے انور شیخ سے بات کرتے ہوئے مدد علی نے بتایا کہ جس کام سے اس کی روزی روٹی چلتی ہے، بچوں کا پیٹ پلتا ہے اس کام کو فرض سمجھ کر نبھانا تھا، جان دے کر بھی ٹرین میں سوار قیمتی جانوں کو بچانا تھا۔

قومی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید