محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز ڈینگی کے 11 کیس سامنے آئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے ضلع شرقی اور ضلع وسطی سے ڈینگی کے چار چار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ ضلع جنوبی سے 2 اور ضلع غربی سے ڈینگی کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں ماہ ستمبر میں اب تک ڈینگی کے 70 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں ڈینگی سے ایک شخص کا انتقال ہوا ہے۔