• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ کے اندر ارکان کو گرفتار کرنا نامناسب ہے: شیخ رشید

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید—فائل فوٹو
سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید—فائل فوٹو

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر سے ارکان کو گرفتار کرنا نامناسب ہے۔

اسلام آباد کی نیو کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 20 ستمبر تک انتظار کریں، دیکھیں آسمان کیسے کیسے رنگ بدلے گا۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ پہلا دور ہے میرا کسی سے رابطہ نہیں، تین دفعہ چلہ کاٹا ہے، کسی اور نے 40 دن کا چلہ کاٹا ہے تو مجھے بتا دیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کوئی گلہ نہیں ہے، کسی کو گالی نہیں دینی چاہیے، اس اسمبلی کی طرف کوئی نہیں دیکھ رہا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو صبح ناشتے کے بعد گرفتار کیا گیا وہ صحیح نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی گرفتاریاں جاری ہیں، پارلیمنٹ ہاؤس سے تمام پی ٹی آئی ارکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے ایم این اے زین قریشی اور شیخ وقاص اکرم کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے حراست میں لیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ایم این اے نسیم الرحمٰن، شاہ احد خٹک کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید