رہنما پاکستان تحریکِ انصاف عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکمران ایسا ماحول نہ بنائیں کہ کل انہیں خود بھی بھگتنا پڑے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں پارلیمنٹ اور پارلیمنٹیرینز کی توہین کی گئی، ہمیں گرفتاریوں پر شدید تحفظات ہیں۔
عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ 8 ستمبر کے جلسے نے حکمرانوں کو خوف زدہ کر دیا ہے، عوامی نمائندوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے یہ عوام کی بے توقیری ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ حکمرانوں نےآگ ہمارے گھروں تک پہنچا دی ہے۔