• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کے کارکنان پر قاتلانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں: فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار—فائل فوٹو
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار—فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ لیاقت آباد میں ایم کیو ایم کے کارکنان پر قاتلانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان پر بزدلانہ حملہ شہر کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے فی الفور دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔

ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ زخمی ٹاؤن ممبر عدیل اور جوائنٹ یوسی انچارج مصطفیٰ کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں، زخمی کارکنان کے اہلِ خانہ سے ٹیلی فون پر عیادت کی اور ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

قومی خبریں سے مزید