• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، نالے میں گرنے والے بچے کی تلاش کا کام روک دیا گیا

فائل فوتو
فائل فوتو

کراچی کے علاقے گولیمار میں نالے میں گرنے والے 10 سال کے بچے کی تلاش کا کام اندھیرے کے باعث روک دیا گیا، آپریشن صبح دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

ریسکیو حکام کے مطابق نالے میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے اور کچرے کے باعث بھی مشکلات ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو نفسیاتی مریضہ نے نالے میں دھکا دیا تھا۔

دوسری جانب بچے کی والدہ کا کہنا تھا کہ ریسکیو والے بھی جا رہے ہیں مجھے میرا بچہ چاہیے، واقعہ مغرب کے وقت پیش آیا، اب تک میرا بچہ نہیں مل سکا ہے۔

بچے کی والدہ کے مطابق بیٹے کی عمر 10 دس سال ہے اور نام حیدر علی ہے۔

بچے کے والد نے وسیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جس خاتون نے دھکا دیا ہے اس پر کیس نہیں کرسکتے۔

پولیس حکام  نے دعویٰ کیا ہے کہ بچہ نالے کے قریب کھیل رہا تھا، خاتون نے دھکا دیا اور فرار ہوگئی، بچے کے والد نے مددگار 15 پر بھی اطلاع دی۔

قومی خبریں سے مزید