گلگت میں گندم کوٹہ کی کٹوتی کےخلاف احتجاج ایک ماہ کے لیے مؤخر کر دیا گیا۔
احتجاج ایک ماہ کے لیے مؤخر کرنے کا فیصلہ سول سوسائٹی کے نمائندوں، آٹا ڈیلرز اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر گلگت نے محکمۂ خوراک کے حکّام کو ضلع بھر میں گندم کا سابقہ کوٹہ اگلےایک ماہ تک بحال رکھنےکا حکم دیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ماہانہ فی کس 11 کلو آٹا فراہم نہ کیا گیا تو دوبارہ احتجاج کی کال دیں گے۔