• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے دوستوں کا زیادہ برا نہ مانیں، ان کا رہنما گرفتار ہے: مصطفیٰ کمال

رہنما متحدہ قومی موومنٹ مصطفیٰ کمال---فائل فوٹو
رہنما متحدہ قومی موومنٹ مصطفیٰ کمال---فائل فوٹو 

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے دوستوں کا زیادہ برا نہ مانیں، ان کا رہنما گرفتار ہے۔

مصطفیٰ کمال نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب آپ لڑائی کر رہے ہیں تو آپ کو مقبولیت مل رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کی مجبوریاں بھی ہیں، یہ فیصلہ کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک کو چلانے کے لیے بھی گفتگو ہونی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید