• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد قیصر، عمر ایوب اور دیگر کی راہداری ضمانت منظور

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں اسد قیصر، عمر ایوب اور زرتاج گل کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت جسٹس شکیل احمد نے کی۔

عدالت نے درخواست گزاروں کو 10 اکتوبر تک راہداری ضمانت دے دی۔

دورانِ سماعت دلائل دیتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مدت سے زیادہ دیر تک جلسہ کرنے پر مقدمات درج کیے گئے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست گزاروں کو ایک مہینے کی راہداری ضمانت دینے کی درخواست کی۔

اس سے قبل پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا تھا کہ ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ آیا ہوں، کوشش کریں گے کہ آج اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ حکومت جو بل لا رہی ہے اسے روکنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے، یہ بل انتہائی خطرناک ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا تھا کہ کس کے پاس اتنی طاقت ہے کہ نقاب پوش افراد پارلیمنٹ میں گھس کر اراکین کو اٹھائیں؟ جمہوریت میں یہ چیز نہیں چلتی۔

قومی خبریں سے مزید