• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یارخان: این اے171 میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ سامان کی ترسیل

ــــ فائل فوٹو
ــــ فائل فوٹو

رحیم یارخان کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے171 میں کل ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل جاری ہے۔

انتخاباتی عملہ پولنگ کا سامان لے کر متعلقہ پولنگ اسٹیشنز کو روانہ ہو رہا ہے۔

انتظامیہ نے بتایا ہے کہ حلقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے 11 سے 13 ستمبر تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے بتایا ہے کہ حلقے کے301 پولنگ اسٹیشنز پر 2700 اہلکار اور افسران ڈیوٹی انجام دیں گے۔

یاد رہے کہ این اے171 کی نشست پی ٹی آئی کے ممتاز مصطفیٰ کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید