• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے 2 اہم فیصلوں کی تیاری کر لی

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) آج وزارتِ خارجہ اور پیٹرولیم ڈویژن کی سمری پر  منظوری دے گی۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ خارجہ نے شنگھائی کانفرنس کے انعقاد کے لیے 1 ارب روپے کے اضافی فنڈز مانگ لیے ہیں۔

وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ موجودہ بجٹ سے ایس سی او اجلاس کے انتظامات ممکن نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی انتہائی محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کیپٹو پاور پلانٹس بجلی کم اور گیس کے زیادہ استعمال کی وجہ نقصان کا باعث ہے۔

ذرائع کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس سپلائی کی پانچویں کیٹیگری میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کیپٹو پاور پلانٹس کو 242 ایم ایم سی ایف ٹی کی سپلائی انتہائی محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید