• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض حسین پیر زادہ کا وزارت کی گاڑیاں اور اسٹاف غیر قانونی لے جانے پر نوٹس

وزیرِ ہاوسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ ـــ فائل فوٹو
وزیرِ ہاوسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ ـــ فائل فوٹو

وزیرِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے وزارت کی گاڑیاں اور اسٹاف کے غیر قانونی استعمال پر نوٹس لے لیا۔

ریاض حسین پیرزادہ نے رخصت ہونے والے سینئر افسران کے گاڑیاں اور اسٹاف ساتھ لے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ وزارت کے وسائل کو صرف اور صرف رولز کے مطابق استعمال کی اجازت دی جائے گی۔

وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے یہ بھی کہا کہ وزارت میں جس بھی سطح پر بدعنوانی کی نشاندہی ہو گی اس پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید