• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹکٹوں کی قیمت کا اعلان، پانچ درہم سے شروع ہوگی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے ٹکٹوں کی قیمت کا اعلان کر دیا گیا۔ 

دبئی سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ٹکٹوں کی قیمت پانچ درہم سے شروع ہوگی۔ قیمتوں کو فینز کی پہنچ میں رکھا گیا ہے۔ 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق 18سال سے کم عمر فینز کےلیے داخلہ فری ہوگا۔ 

ٹکٹوں کی تفصیلات کی رونمائی اور برج خلیفہ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے رنگوں سے روشن کیا گیا ہے۔ 

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 3 سے 20 اکتوبر تک متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید