• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کا 59 واں یوم شہادت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کا 59واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج نے شہید ہیرو کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عزیز بھٹی نے 1965 کی جنگ میں وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کیا۔

میجر عزیز بھٹی کی فرض شناسی، عزم اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج میجر عزیز بھٹی شہید کو سلام پیش کرتی ہیں اور شہداء کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید