قومی اسمبلی کے اجلاس دوران وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری ماسک لگا کر ایوان میں آ گئے۔
اویس لغاری نے کہا کہ ٹیسٹ نہیں کرایا لیکن کورونا کی علامات ہیں، بیماری کے باوجود ایوان میں جواب دینے آیا ہوں۔
ڈپٹی اسپیکر نے اویس لغاری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ارکان کو خدشہ ہے کہ آپ کو کورونا ہے تو آپ چلے جائیں۔
ارکانِ اسمبلی نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کہیں کہ پہلے ٹیسٹ کرائیں۔
حکومتی ارکان نے مطالبہ کیا کہ عمر ایوب کو جھپی ڈال کر ایوان سے چلے جائیں۔
اویس لغاری اسپیکر کی ہدایت پر ایوان سے جانے لگے تو ازراہِ تفنن ہاتھ ملانے کے لیے عمر ایوب کی جانب بڑھے تو عمر ایوب نے گلے ملنے کے لیے بانہیں پھیلا دیں جس کے بعد ایوان میں قہقہے گونچ اٹھے۔
اویس لغاری ڈپٹی اسپیکر کی ہدایت پر ایوان سے چلے گئے۔