لاہور کی انسدادِ دہشتِ گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے جناح ہاؤس حملے سمیت دیگر مقدمات میں بانیٔ پی ٹی آئی کی بھانجی حاجرہ نیازی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
لاہور کی انسداد دہشتِ گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بھانجی حاجرہ نیازی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ جناح ہاؤس حملے میں حاجرہ نیازی کی گرفتاری مطلوب نہیں۔
یاد رہے کہ حاجرہ نیازی کے وکیل نے ضمانت کی درخواست واپس لینے کی استدعا کی تھی۔