• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب سے جاپانی سفیر کی ملاقات

گورنر پنجاب سلیم حیدر— فائل فوٹو
گورنر پنجاب سلیم حیدر— فائل فوٹو

گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئی چی نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں معیشت، زراعت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلیم حیدر خان نے کہا  کہ صوبۂ پنجاب میں زراعت کے شعبے میں جاپان کی مہارتوں سے استفادہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ جاپانی کمپنیاں آٹو موبائل سیکٹر سمیت مختلف شعبوں میں اقتصادی مواقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

جاپانی سفیر اکاماتسو شوئی چی نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً 80 جاپانی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان عوامی سطح پر رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید