آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت پر مشاورت مکمل ہو گئی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے میچوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع ہو گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں میچوں کی کم سے کم قیمت 1 ہزار روپے تک ہونے کا امکان ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے میچوں کے ٹکٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 25 ہزار روپے تک جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء پاکستان اور یو اے ای میں شیڈول ہے۔
ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہو گا۔