پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف اور عطاء اللّٰہ تارڑ کے بیانات مذاکرات میں خلل ڈالنے کی کوشش ہیں۔
ایک بیان میں شعیب شاہین نے کہا ہے کہ ملک کو درست سمت میں لے کر جانا ہے تو تحریکِ انصاف سے بات کرنا پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو دفن نہیں کیا جا سکتا، نظامِ انصاف پر حملہ آور نہیں ہوا جا سکتا۔
شعیب شاہین نے یہ بھی کہا کہ نئے پارٹی آئین کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کے پاس عہدے دینے کا حق ہے۔