• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم مذاکرات کی میز پر ہیں تو ذمے داری سے کام لیا جائے: ڈاکٹر یاسمین راشد

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد—فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ہم مذاکرات کی میز پر ہیں تو ذمے داری سے کام لیا جائے۔

لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر پنجاب حکومت نے عمل نہیں کیا، حکومت کا اقدام ظاہر کرتا ہے کہ یہ لوگ آئین کی کوئی عزت نہیں کرتے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات سے سچائی سامنے آئے گی۔

پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ ہم 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوجوانوں کو پاکستان میں کوئی مستقبل نظر نہیں آ رہا، 26 ویں ترمیم کے بعد مایوسی بڑھی ہے۔

قومی خبریں سے مزید