پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ ظلم کے نظام کے خلاف تحریک کو خواتین لیڈ کریں گی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر انہوں نے صنم جاوید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ بات کہی۔
عالیہ حمزہ نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی ہمیشہ کہتے ہیں کہ ظلم کا نظام نہیں چل سکتا۔
اس موقع پر عالیہ حمزہ کے ہمراہ موجود صنم جاوید نے کہا کہ جلسے کرنا ہمارا حق ہے۔