امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کے بعد عدلیہ اور ججز حکمرانوں کے انگوٹھے تلے آگئے ہیں۔
لاہور سے جاری اپنے بیان حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ غریب کو انصاف نہیں ملتا، لاکھوں مقدمات زیر التوا ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت سے کہہ دیا ہے بجلی سستی کرو ورنہ سڑکوں پر آجائیں گے۔ عوامی مسائل کے حل کےلیے احتجاج جاری رہے گا۔
کارکن بڑی کال کےلیے تیار رہیں، گلی محلوں میں کمیٹیاں بنائی جائیں۔ کسانوں کے حق میں 25 دسمبر سے تحریک شروع کر رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ حکومت جاگیرداروں پر ٹیکس لگائے اور چھوٹے کسانوں کو ریلیف دے۔