پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف آیا تو وہ مذاکرات پر اثر انداز ہوگا۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران علی محمد خان نے کہا کہ ہم مطالبہ کررہے ہیں، 9 مئی کے واقعات کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ آئے گا تو اس کا اثر مذاکرات پر ہوگا، کیسے ہوسکتا ہے کہ بانی کے خلاف فیصلہ آئے اور اس کا مذاکرات پر اثر نہ ہوا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت نے مذاکرات کےلیے بڑا وقت ضائع کیا، حکومتی وزرا نے جارجانہ رویہ اپنایا، اسلام آباد اموات کا مذاق اڑایا۔
اُن کا کہنا تھا کہ سویلین احتجاج میں اگر ریڈلائن کراس بھی ہوئی ہے تو کیس سویلین کورٹ میں چلنا چاہیے۔
علی محمد خان نے یہ بھی کہا کہ نو مئی کو جس نے قانون توڑا ہے ان کو سویلین کورٹ میں ٹرائل کریں، سویلین عدالت نے سزا بھی دی تو اس کی ساکھ ہوگی، ملٹری کورٹ میں ایک شخص کو اپنے دفاع کا اتنا موقع نہیں ملتا۔