امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش کے الزام میں آصف رضا مرچنٹ پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔
امریکی محکمۂ انصاف کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کسی بھی حملے سے پہلے سازش کو ناکام بنا دیا۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی ایرانی کوششیں برداشت نہیں کی جائیں گی، امریکی شہریوں کے خلاف سازشوں میں ساتھ دینے والوں کا احتساب جاری رکھیں گے۔
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستانی شہری کے ایران سے روابط تھے جس نے سازش تیار کی، ایف بی آئی کی پوری طاقت اور وسائل سے اس کا مقابلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو دہشت گردوں سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
امریکی محکمۂ انصاف کا کہنا ہے کہ آصف مرچنٹ کو جولائی 2024ء میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔