• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کراچی کی حیدر آباد میں کارروائی، پنشن فراڈ کیس میں 6 افراد گرفتار

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

نیب کراچی نے حیدرآباد میں کارروائی کرکے پنشن فراڈ کیس میں 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔

نیب ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے 2 افسران، محکمۂ جنگلات کے 2 افسر اور 2 ایجنٹس گرفتار ہوئے۔

نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار افراد میں حیدر آباد ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے اکاؤنٹنٹ احسان ابڑو، محکمۂ جنگلات کے 2 افسران انور بلوچ، نصراللّٰه بلوچ اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے 2 ایجنٹس فاروق اعظم اور قربان شاہ گرفتار ہوئے۔

نیب ذرائع کے مطابق  تمام گرفتاریاں پنشن فنڈز میں کروڑوں روپے کی کرپشن سے متعلق ہیں۔

نیب کراچی نے پنشن فراڈ کیس میں حیدر آباد ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر سے تفصیلات طلب کی تھیں۔

نیب کراچی کے مطابق حیدر آباد ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس کے افسر تفصیلات نیب کو فراہم نہیں کر رہے، متعدد کوششوں کے باوجود پنشن فراڈ کی مکمل تفصیلات نہیں دی جا رہیں۔

قومی خبریں سے مزید