کوئٹہ میں تھانے میں بند ملزم کو پولیس اہلکار نے گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد خود کر سرینڈر کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم توہین مذہب کے الزام میں حوالات میں بند تھا۔
حکام نے بتایا کہ ملزم کو حوالات میں ہلاک کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
توہین مذہب کے ملزم کو گذشتہ روز خروٹ آباد تھانے کی حدود سے گرفتار کرکے کینٹ تھانہ منتقل کیا گیا تھا۔