چین کے وزیراعظم لی کیانگ دورۂ سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گئے۔
متحدہ عرب امارات کی خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزیراعظم کی ابوظبی میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النیہان سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی اسٹریٹیجک شراکت داری پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس سے پہلے چینی وزیر اعظم نے سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ سعودی چین جوائنٹ کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی سربراہی کی۔
چین کے وزیراعظم لی کیانگ کی سعودی عرب آمد پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چینی وزیراعظم کا استقبال کیا تھا۔ چینی وزیراعظم کے دورۂ سعودی عرب کے دوران توانائی، مالیات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔