آسٹریلیا نے افغانستان میں جنگ میں حصہ لینے والے کمانڈروں سےاعزازی تمغے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اعزازی تمغے مبینہ طورپر جنگی جرائم اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث یونٹس کے کمانڈروں سے واپس لئے جائیں گے۔
آسٹریلوی وزیر دفاع رچرڈ مارلس کا کہناہے کہ یہ فیصلہ ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرنے کے لیے ہے۔
2005 اور 2016 کے درمیان بطور انچارج فرائض انجام دینے والے مخصوص یونٹ کمانڈروں سے تمغے واپس لئےجائیں گے۔ تاہم تمغوں سے محروم کیے جانے والے کمانڈروں کے نام اور ان کی تعداد ظاہر نہیں کی گئی ہے۔