کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آج سے 17 ستمبر تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چپ تعزیہ اور 12 ربیع الاوّل کے موقع پر شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ڈبل سواری پر پابندی آئی جی سندھ کی درخواست پر عائد کی گئی ہے، پابندی کا اطلاق کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر میں ہوگا۔