• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس منیب کی جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مؤخر کرنے کی تجویز، کمیشن کا اختلاف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین، ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان شریک ہیں۔

چاروں صوبائی وزرائے قانون سمیت ہائی کورٹس کے سینئر ججز بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مؤخر کرنے کی تجویز پیش کر دی تاہم کمیشن نے اس تجویز سے اختلاف کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے اجلاس میں مجوزہ سفارشات کا مسودہ پڑھا، کمیشن کے کسی رکن نے جسٹس منیب کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرری کے لیے رولز کا جائزہ لیا جائے گا، ہائی کورٹس میں خالی اسامیوں پر تقرریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اس ضمن میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس ریٹائرڈ منظور ملک پر مشتمل کمیٹی نے سفارشات تیار کی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ رولز میں ترامیم سے متعلق کمیٹی اپنی سفارشات جوڈیشل کمیشن کو بھجوا چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید