وزارتِ پانی و بجلی کی جانب سے سینیٹ کے اجلاس کے دوران ایوان میں آئی پی پیز کو کیپیسٹی ادائیگی سے متعلق تحریری جواب پیش کیا گیا۔
وزارتِ پانی و بجلی نے تحریری جواب میں گزشتہ دو سال میں آئی پی پیز کو کیپیسٹی ادائیگی سے متعلق تفصیلات پیش کی ہیں۔
وزارتِ پانی و بجلی کے تحریری جواب کے مطابق حکومت کے 180 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ہیں، 23-2022ء میں 36 آئی پی پیز کو 487 ارب روپے کی کیپیسٹی ادائیگی کی گئی۔
وزارتِ پانی و بجلی کے مطابق 24-2023ء میں 36 آئی پی پیز کو 923 ارب روپے کی کیپیسٹی ادائیگی کی گئی، 23-2022ء میں 5 آئی پی پیز کو ان کی کیپیسٹی ادائیگی سے 50 فیصد زائد ادائیگی کی گئی۔
وزارتِ پانی و بجلی کے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ ان 5 آئی پی پیز کو 188 ارب روپے کی کیپیسٹی ادائیگی کی گئی۔