• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 ستمبر کا شب خون 9 مئی سے بڑا سانحہ ہے: لطیف کھوسہ

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ ــــ فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ ــــ فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 ستمبر کی درمیانی شب کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا۔ 

لطیف کھوسہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ 9 مئی سے بڑا سانحہ ہے، اس پر جو کمیٹی بنائی ہے وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے کیفرِ کردار تک پہنچائے۔

اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا یہ پولیس والے تھے، غنڈے تھے یا خلائی مخلوق تھے، یہ ترامیم کہاں سے آ رہی ہیں؟

 رہنما تحریکِ انصاف نے یہ بھی کہا کہ اگر ہم نے پارلیمنٹ کو بالا دست کرنا ہے تو اس کی عزت کریں۔

قومی خبریں سے مزید