وزیرِ سیاحت و ثقافت ذوالفقار شاہ نے اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹ سے موہن جو دڑو کی تصویر ختم نہ کی جائے۔
ذوالفقار شاہ نے ایوان میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اسٹیٹ بینک نوٹ سے موہن جودڑو کی تصویر ختم نہ کرے۔
ایم کیو ایم کے رہنما علی خورشیدی نے ذوالفقار شاہ کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے کسی مقام کی تصویر نوٹ پر ہونا اس صوبے کے لیے اعزاز ہوتا ہے۔
وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے پاس صرف مکلی اور موہن جو دڑو ہیں، باقی نوٹوں پر دیگر صوبوں کی تصاویر ہیں، اس کو قرارداد کی شکل میں لایا جائے۔