ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن میں اہم فیصلوں پر اتفاق رائے ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں جج کی ہر خالی آسامی کیلئے چیف جسٹس 3 نام تجویز کریں گے، تین ناموں میں سے جوڈیشل کمیشن ایک نام منتخب کر کے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے گا۔
ذرائع کے مطابق کسی بھی جج کی ریٹائرمنٹ سے 15 دن پہلے خالی آسامی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس لازم ہوگا۔