اسلام آباد میں ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے پاسپورٹ پروڈکشن یونٹ کا دورہ کیا۔
ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے اب تک ریکارڈ 33 لاکھ 76 ہزار 510 پاسپورٹس کی پرنٹنگ کی گئی جبکہ نارمل کیٹگری کے 7 لاکھ 76 ہزار 451 اور ارجنٹ کیٹگری کے 18 لاکھ 96 ہزار 403 پاسپورٹس کی پرنٹنگ مکمل ہوئی۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے کہا کہ فاسٹ ٹریک کیٹگری کے تحت اپلائی کیے گئے 7 لاکھ 3 ہزار 656 درخواستوں کو نمٹایا گیا، پروڈکشن ٹیم کی بغیر چھٹی کے دن رات کی گئی محنت کا ثمر مل گیا۔
مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا کہ شہری میسج یا ای امیل کا انتظار کیے بغیر اپنے پاسپورٹس وصول کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام تر ریجنل پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے پاسپورٹس کی ترسیل مکمل ہو چکی ہے ۔