• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بھارتی بحری جہاز کے عملے کو ریسکیو کرلیا

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بھارتی بحری جہاز کے عملے کو ریسکیو کر لیا۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) کے ترجمان کے مطابق بھارتی کارگو ڈھو تاجدار حرم کے عملے کے 9 ارکان کو بچا لیا گیا۔

 پی ایم ایس اے کے ترجمان کے مطابق بھارتی بحری جہاز کراچی سے تقریباً 120 میل دور جنوب میں تھا، 26 دسمبر کو جہاز میں پانی کے داخل ہونے کی اطلاع ملی تھی۔

ترجمان پی ایم ایس اے کا کہنا ہے کہ پی ایم ایس اے نے فوری طور پر مربوط ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

 پی ایم ایس اے کے ترجمان کے مطابق ٹیم کو حادثے کی جگہ پر بھیجا گیا جس نے کامیابی سے عملے کے 9 ارکان کو بچایا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں ڈوبنے والے بھارتی مال بردار بحری جہاز کے عملے کے 12 ارکان کو بچایا تھا۔

ریسکیو آپریشن میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں کے علاوہ امدادی کشتیوں اور ایئر کرافٹ نے بھی حصہ لیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید