• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 فیصد مہنگائی کے بعد وفاقی حکومت تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے پر پچھتا رہی ہے: مزمل اسلم

مشیرِ خزانہ مزمل اسلم---فائل فوٹو
مشیرِ خزانہ مزمل اسلم---فائل فوٹو 

مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ 5 فیصد مہنگائی کے بعد وفاقی حکومت تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے پر پچھتا رہی ہے۔

 مشیرِ خزانہ مزمل اسلم  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس ہدف سے نیچے آئے تو صوبے بجٹ میں توازن پیدا کرنے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ میں کوئی ماہر معاشیات موجود نہیں، وفاقی حکومت صوبوں کو بجٹ میں مقرر کردہ غیرمعمولی ٹیکس اہداف سے دھوکا دیتی ہے، وفاقی حکومت کے بعد صوبوں نے بھی تنخواہوں میں غیرمعمولی اضافہ کیا۔

مشیرِ خزانہ کے پی نے کہا ہے کہ کے پی حکومت نے گزشتہ سال دلیرانہ فیصلہ کر کے وفاقی حکومت سے پہلے بجٹ دیا، خیبر پختون خوا حکومت کے ٹیکس وصولی اندازے اب تک بالکل درست ہیں۔

مزمل اسلم نے یہ بھی کہا کہ وفاق کا ٹیکس وصولی کا ہدف 12.9 ٹریلین روپے کے مقابلے میں 11.3 ٹریلین کا اندازہ لگایا تھا۔

قومی خبریں سے مزید